ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کانگریس کے ممبران اسمبلی کے استعفیٰ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

گجرات کانگریس کے ممبران اسمبلی کے استعفیٰ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

Tue, 01 Aug 2017 14:52:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کا مانسون سیشن مسلسل ہنگامے کی نذرہورہاہے۔راجیہ سبھا میں گجرات کے کانگریس ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کولے کرخوب ہنگامہ ہوا، کانگریس کے رکن مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، جس کی وجہ سے کارروائی کوملتوی کرناپڑاہے۔غورطلب ہے کہ گجرات کانگریس ان دنوں بڑے اتھل پتھل کے دور سے گزر رہی ہے۔چھ رکن اسمبلی پہلے ہی پارٹی کا دامن چھوڑ چکے ہیں۔باقی بچے ممبر اسمبلی بھی راجیہ سبھا انتخابات میں چاٹ لیا نہ بدل لیں، اس خوف سے کانگریس اپنے ممبران اسمبلی کوبنگلوروکے ریزورٹ میں رکھے ہوئی ہے۔اگر ان میں سے کچھ اور ممبران اسمبلی نے پانسہ بدلاتوسب سے زیادہ نقصان سونیاگاندھی کے سیاسی سیکرٹری احمد پٹیل کوہوگا۔ان کے راجیہ سبھا جانے کی راہ تقریباََناممکن ہو جائے گی۔احمدپٹیل کی شکست کو ہضم پانا کانگریس کے لیے مشکل ہوجائے گا۔اس کے لئے کانگریس پوری کوشش کر رہی ہے۔احمد پٹیل کی شکست سونیا گاندھی کی شکست ہوگی۔کیونکہ 2001سے احمد پٹیل سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری ہیں۔وہ سونیا گاندھی کے سیاسی فیصلوں میں کردار ادا کرتے ہیں۔کانگریس کی دلیل ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو شکست دینے کے لیے بی جے پی ان ممبران اسمبلی کو توڑنے کی پینتری بازی میں ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہیں احمد آباد سے دور یہاں لایاگیاہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی ممبران اسمبلی کو 15-15کروڑ روپے تک کا لالچ دے رہی ہے۔


Share: